کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث 117 پوائنٹس اضافے کے ساتھ اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 85 ہزار 378 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 85 ہزار 261 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
امریکی ڈالر
دوسری جانب انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر 4 پیسے مہنگا ہوا ہے، جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی ڈالر 270 روپے 70 پیسے کا ہوگیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر دو 270 روپے 66 پیسے پر بند ہوا تھا۔
