کراچی: سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل وگیس کے ذخائر کی دریافت سے پیداوار کا آغاز ہوگیا۔
مقامی سطح پر تیل و گیس کی پیداوار کے شعبے سے اچھی خبر سامنے آئی، سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل وگیس کے ذخائر کی دریافت سے پیداوار کا آغاز ہوگیا ہے۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق سمبارفارمیشن میں بلوچ -2 کنویں سے سنجھورو بلاک میں پیداوار شروع ہوگئی ہے، بلوچ-2 کنویں سے ماہ اگست میں تیل اور گیس دریافت ہوئی تھی۔
او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ تیل اور گیس کی تلاش کے لئے کنویں کی کھدائی 3920 میٹر تک کی گئی تھی جس سے یومیہ 350 بیرل تیل اور 50 لاکھ ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس کی پیداوار حاصل ہورہی ہے۔
او جی ڈی سی ایل کا مزید کہنا تھا کہ دریافت سے علاقے میں خوشحالی اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔
