پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 366 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 366 پوائنٹس کے اضافے سے 92 ہزار 304 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دن بھر مجموعی طور پر 450 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 222 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 168 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔
مارکیٹ میں 75 کروڑ 2 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں 32 ارب 71 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔
مارکیٹ کی بلند ترین سطح 92,514 جبکہ کم ترین سطح 91,536 پوائنٹس رہی۔
