Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک میں سونے کی قیمت مستحکم

ملک بھر میں سونے  کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، تاہم کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک میں سونے کی قیمت مستحکم رہی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی اور ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے پر برقرار ہے اور اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 لاکھ 39 ہزار 26 روپے پر مستحکم رہی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2683 ڈالر کی سطح پر مستحکم ہے۔

Exit mobile version