آئی ایم ایف وفد کیساتھ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی الوداعی ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کیساتھ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی الوداعی ملاقات ہوئی جس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ نے وفد کو بجٹ اہداف، آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد پر بریف کیا۔
ملاقات کے دوران وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف وفد سے قرض پروگرام میں رہتے ملکی معیشت کے فروغ اور کلائمیٹ فنانسنگ سے متعلق گفتگو کی۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد نے ملاقات میں شرائط پر سختی سے عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کیساتھ اب اقتصادی جائزہ مارچ میں ہو گا، آئی ایم ایف وفد پاکستان کی معاشی صورتحال پر رپورٹ مرتب کرے گا۔
اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد سے گورنر اسٹیٹ بینک کی بھی الوداعی ملاقات شیڈول ہے۔
