ایف بی آر میں مزید تقرر و تبادلوں کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔
ایف بی آر میں مزید تقرر و تبادلوں کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ایف بی آر کے ریفارمز اینڈ ماڈرنائزیشین ونگ کے سیکریٹری کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
گریڈ 19 کے محمد امین قریشی کو سیکریٹری آئی آر پالیسی تعینات کر دیا گیا، گریڈ 20 کے خالد فاروق میاں کو کمیشنر آئی آر زون تھری لاہور تعینات کر دیا گیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 19 کے محمد مطیع الرحمان کو کمیشنر آئی ار ریجنل ٹیکس آفس بہاولپور تعینات کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ ان لینڈ سروس کے محمد مطیع الرحمان کمیشنر آئی آر ملتان تعینات تھے۔
