Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی سعودی عرب سے درآمدات میں کمی

رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی سعودی عرب سے درآمدات میں کمی ہوئی ہے۔

ذرائع وزارت تجارت کے مطابق پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار مزید بڑھ گیا ہے، جولائی تا اکتوبر سعودی عرب سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع وزارت تجارت نے بتایا کہ ایران سے درآمدات میں 30 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اکتوبر میں سعودی عرب سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 69 فیصد کی بڑی کمی ہوئی۔

ذرائع وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ جولائی تا اکتوبر 2024 میں سعودی عرب سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ جولائی تا اکتوبر 2024 میں ایران سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔

ذرائع وزارت تجارت کے مطابق اکتوبر 2024 میں ایران سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 10 فیصد کا اضافہ ہوا۔

Exit mobile version