ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1700 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 74 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1457 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار 340 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1700 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 74 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1457 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار 340 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر کی کمی سے 2633 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 400 روپے پر مستحکم رہی۔
