Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک میں سونے کی قیمت مستحکم

ملک بھر میں سونے  کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، تاہم کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملک میں سونے کی قیمت مستحکم رہی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی اور ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 200 روپے پر برقرار ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 لاکھ 35 ہزار 940 روپے پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ  2640 ڈالر فی اونس برقرار ہے۔

Exit mobile version