Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دسمبر میں مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد: ماہ دسمبر میں مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں جس کے مطابق دسمبر 2023 کے مقابلے میں دسمبر 2024 میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 4.07 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ جولائی تا دسمبر مہنگائی کی شرح 7.22 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ شہروں میں مہنگائی کی شرح 4.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 3.6 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ ایک سال میں دال چنا 54.25 فیصد مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ بیسن 52.15 فیصد، ٹماٹر 44.71 فیصد اور آلو 37.03 فیصد مہنگے ہوئے جب کہ دال مونگ 34.50 فیصد، مچھلی 25.47 فیصد، گوشت 21.38 فیصد مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات نے مزید بتایا کہ تازہ دودھ، پھل، پیاز، گھی اور سبزیاں مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version