Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں بڑی کمی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 77 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1201 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 38 ہزار 254 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 14 ڈالر کی کمی سے 2661 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 350 روپے پر مستحکم رہی۔

Exit mobile version