Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسٹیٹ بینک 27 جنوری کو مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان 27 جنوری کو مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔

پیر 27 جنوری کو مانیٹری پالیسی کا اعلان ہوگا، اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان پریس کانفرنس کے ذریعے کرے گا۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد پریس کانفرنس میں مانیٹری پالیسی کا اعلان کریں گے۔

ماہرین کے مطابق مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی کا امکان ہے، اسٹیٹ بینک شرح سود میں 1 سے ڈیڑھ فیصد کمی کرسکتا ہے، اس وقت شرح سود 13 فیصد کی سطح پر موجود ہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک شرح سود میں 300 بیسس پوائنٹس کی کمی کرے۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک شرح سود کو فوری سنگل ڈیجیٹ میں لائے۔

Exit mobile version