Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

6 ماہ میں چائے کی درآمدات 87 ارب 52 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئیں

6 ماہ کے دوران 87 ارب 52 کروڑ روپے سے زیادہ کی چائے درآمد کی گئی ہے۔

سرکاری دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ایک لاکھ 23 ہزار ٹن چائے منگوائی گئی، دسمبر میں 22 ہزار ٹن سے زائد چائے بیرون ملک سے امپورٹ کی گئی۔

دسمبر میں چائے کی درآمدات کا حجم 5 کروڑ 61 لاکھ 79 ہزار ڈالر رہا، نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں چائے کی درآمدات میں 6.50 فیصد اضافہ ہوا، نومبر میں چائے کی درآمدات کا حجم 5 کروڑ 24 لاکھ ڈالر تھا۔

سرکاری دستاویز کے مطابق دسمبر میں چائے کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 4.57 فیصد کمی ہوئی، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں چائے کی درآمدات میں سالانہ 6.67 فیصد کمی ہوئی، گزشتہ سال کے اسی عرصے چائے کی درآمدات کا حجم 33 کروڑ 64 لاکھ ڈالر تھا۔

Exit mobile version