ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 89 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 47 ہزار 856 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالرز کم ہو کر 2 ہزار 767 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
