Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، نئے کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 88 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے اضافے سے  2 لاکھ 47 ہزار 513 روپے کا ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 22 ڈالر کے اضافے سے 2763 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 28 روپے کے اضافے سے 3 ہزار 391 روپے ہوگئی۔

Exit mobile version