ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، نئے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 3 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے اضافے سے 2 لاکھ 59 ہزار 859 روپے کا ہوگئی ہے۔
