کراچی: ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3000 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 3000 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 7 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 2571 روپے اضافے سے 2 لاکھ 63 ہزار 203 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 28 ڈالر کے اضافے سے 2921 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 31 روپے کے اضافے سے 3 ہزار 400 روپے ہوگئی۔
