Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس میں 178 پوائنٹس کی کمی

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 178 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملا جلا رجحان رہا، ہنڈرڈ انڈیکس 178 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 14 ہزار 177 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں دن بھر مجموعی طور پر 438 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا اور 132 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 233 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

کاروبار کے دوران 31 کروڑ 85 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا اور 22 ارب 88 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔

اسٹاک مارکیٹ کی بلند ترین سطح 114,486 جبکہ کم ترین سطح 113,610 پوائنٹس رہی۔

Exit mobile version