اسلام آباد: عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے 102 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی گئی۔
ورلڈ بینک کے مطابق قرض کی رقم میکروکریڈٹ اور میکروفنانس کیلئے استعمال ہو سکے گی۔
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ قرض کی رقم سے 18 لاکھ 90 ہزار افراد مستفید ہو سکیں گے، غریب اور کم آمدن والے گھرانوں کو قرض دیا جا سکے گا۔
