Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صارفین کے لیے بری خبر، بجلی کتنی مہنگی ہونے والی ہے؟

اسلام آباد: بجلی صارفین کے لیے بری خبر ہے، بجلی 10 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

ملک میں بجلی صارفین کے لیے مہنگائی کی ایک اور لہر کا خدشہ ہے، کیونکہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 10 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس پر نیپرا 30 جون کو سماعت کرے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مجوزہ اضافہ صرف ڈسکوز یعنی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر لاگو ہوگا جبکہ کے الیکٹرک صارفین اس ایڈجسٹمنٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نیپرا نے اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ڈسکوز صارفین کے لیے 93 پیسے فی یونٹ اضافہ منظور کیا تھا، جس کا اطلاق موجودہ ماہ (جون) میں کیا گیا ہے۔

Exit mobile version