Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 779 پوائنٹس بڑھ گیا

گزشتہ کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 165151 پوائنٹس پر بند ہوا تھا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، جہاں 100 انڈیکس 779 پوائنٹس اضافے کے بعد 165930 پوائنٹس پر بند ہوگیا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس 166242 پوائنٹس کی بلند ترین اور 164731 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر ٹریڈ ہوا۔

بازار حصص میں مجموعی طور پر 37 کروڑ 99 لاکھ حصص کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 21 ارب روپے رہی۔ دن بھر 568 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار کیا گیا، جن میں سے 225 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 230 کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 165151 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version