کراچی: ملک بھر میں گزشتہ کئی روز سے سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج ہزاروں کا روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ایک تولہ سونا 3500 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے کا ہو گیا اسی طرح 3001 روپے اضافے سے 10گرام سونا 3 لاکھ 64 ہزار 914 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں 35 ڈالراضافے سے سونے کی فی اونس قیمت 4031 ڈالر پر پہنچ گئی، جبکہ 61 روپے اضافے سے چاندی کی ایک تولہ قیمت 5854 روپے ہو گئی۔
