بھارت میں مسلم ورثہ نشانے پر، انتہا پسند بی جے پی اقتدار میں اسلامی تاریخی مقامات اور مساجد کو مٹانے کی مہم نہ رک سکی۔
عالمی جریدے شیعہ ویوز میں شائع رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں مساجد اور تاریخی اسلامی مقامات کو خالی کرانے اور مسمار کرنے کے لیے بلدیاتی حکام کی سخت کارروائیاں جاری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مسمار کیے جانے والے متعدد مقامات پر پانی اور بجلی سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی منقطع کر دی گئی۔
عالمی جریدہ کے مطابق بھارت کی مختلف ریاستوں میں 2 ہزار سے زائد کارروائیوں میں درجنوں مساجد اور مدارس مسمار کیے گئے۔
عالمی نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق بھارتی اپوزیشن اور مسلم رہنما بھی مسماری کی کارروائیوں کو مودی کا سیاسی ہتھیار قرار دے چکے ہیں۔
مودی سرکار کے مسلم مخالف اقدامات بھارت کے نام نہاد آئینی ڈھانچے اور اقلیتوں کے تحفظ کے لیے تباہ کن ثابت ہو رہے ہیں۔
