Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عالمی مارکیٹ میں سونے، چاندی اور پلاٹینیم کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ

عالمی منڈی میں  29 ڈالر 40 سینٹ فی اونس کمی کے بعد سونا سستا ہو کر 4 ہزار 2 ڈالر فی اونس پر آگیا

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ کئی روز سونے، چاندی اور پلاٹینیم کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جارہ ہے اور آج بھی بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی منڈی میں  29 ڈالر 40 سینٹ فی اونس کمی کے بعد سونا سستا ہو کر 4 ہزار 2 ڈالر فی اونس پر آگیا۔

اسی طرح عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں 1.93 فیصد کمی ہوئی ہے جس کے بعد چاندی سستی ہو کر 51 اعشاریہ 37 ڈالر فی اونس پر آگئی۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں پلاٹینیم کی قیمت میں بھی 2.29 فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے اور پلاٹینیم کی قیمت کم ہو کر ایک ہزار 459 اعشاریہ د10 ڈالر فی اونس ہوگئی۔