Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 251 پوائنٹس گرگیا

گزشتہ کاروباری روز 100 انڈیکس 179335 پوائنٹس پر بند ہوا تھا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوران مندی کا رجحان رہا اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 251 پوائنٹس کمی کے بعد 179083 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس 180769 پوائنٹس کی بلند ترین اور 178642 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی ٹریڈ کرتا رہا۔

اسٹاک مارکیٹ میں دن بھر 12 کروڑ 48 لاکھ حصص کے سودے ہوئے جن کی مالیت 41 ارب روپے رہی، مجموعی طور پر 567 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔

ان میں سے 255 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 215 کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز 100 انڈیکس 179335 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version