
سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے سردار محمد مصروف خان، آمنہ علی اور مرتضیٰ طوری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔







