
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: ٹی ٹونٹی سیریز، قومی ٹیم کی قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم نے میچ سے ایک دن قبل قذافی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا، جس میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ کے علاوہ فزیکل ڈرلز اور فیلڈنگ سیشن میں بھی حصہ لیا۔ پریکٹس سیشن کے دوران قومی ٹیم کے کوچز کھلاڑیوں کی تربیت اور تکنیکی مشاہدے میں مصروف







