اسلام آباد: 190 ملین پاونڈ منی لانڈرنگ کیس سے متعلق قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف کا ٹرائل اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کیلئے وزارت قانون کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ چیئرمین تحریک انصاف وارنٹ گرفتاری پر عدالتی اجازت پر عمل ہو چکا ہے۔
نیب کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا کہ چیئرمین تحریک انصاف کو آج جسمانی ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت پیش کرنا ہے، موجودہ امن عامہ کی صورتحال کے پیش نظر مقدمہ کی عدالتی کاروائی اڈیالہ جیل میں کرنا مناسب ہوگا، تاہم نیج قانون کے سیکشن 16 بی کے تحت کارروائی اڈیالہ جیل میں ہو۔
گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں مقید چیئرمین پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بھی گرفتار کر لیا گیا تھا تاہم نیب راولپنڈی کی ٹیم نے القادر ٹرسٹ میں جاری وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروا دی تھی۔
جیل انتظامیہ نے پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری تعمیل کی تصدیق کی تھی جبکہ نیب نے پی ٹی آئی چیئرمین کے وارنٹ گرفتاری پر تعمیل کے لئے احتساب عدالت سے رجوع کیا تھا۔
احتساب عدالت نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ نیشنل کرائم ایجنسی کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جس پر نیب کی تفتیشی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کر کے مقدمے میں شامل تفتیش کیا۔
نیب راولپنڈی کی تفتیشی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ القادر یونیورسٹی کیس میں گرفتاری کے ساتھ شامل تفتیش کیا تاہم اڈیالہ جیل میں ایک گھنٹہ 5 منٹ سوالات کیے گئے۔
نیب راولپنڈی کی ٹیم تفتیشی آفیسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقار الحسن کی قیادت میں ہونے پانچ بجے اڈیالہ جیل پہنچی، جہاں چیئرمین پی ٹی آئی کو کیس میں وارنٹ گرفتاری لئے جانے بعد گرفتاری ڈالتے ہوئے شامل تفتیش کیا گیا اور پھر اُن سے پوچھ گچھ ہوئی۔
مزید برآں اس کیس میں بطور ملزمہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی شامل تفتیش کرتے ہوئے سوال نامہ دے دیا گیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
