Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تعلیمی اداروں کی چھٹیوں کے حوالے سے شفقت محمود کا انتہائی اہم بیان سامنے آگیا

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اسموگ کے باعث اسکول بند کرنے کے امکانات کو مسترد کردیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اسموگ کے باعث ایسےحالات نہیں کہ اسکول بند کیے جائیں۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کورونا کے باعث تعلیمی صورتحال سے متعلق سوال پر کہا کہ تمام امتحانات وقت پر ہوں گے۔

دوسری جانب لاہور میں نیشنل کالج آف آرٹس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ این سی اے کے گریجویٹس کو تمام دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، لوگوں کے شوق کے مدنظر آرٹ کالجز میں اضافہ ہونا چاہیئے۔