Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسکالر شپ کے خواہشمند طلباء کیلئے بڑی خبر آگئی

اسکالر شپ کے خواہشمند طلباء کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اسٹینڈنگ کمیٹی فائنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس ہوا جس میں ہر ضلع میں اسپیشل ایجوکیشن سینٹر آف ایکسیلینس بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں پہلے فیز میں 14 اضلاع میں سینٹر آف ایکسی لینس کے لئے 651 ملین فنڈز کی منظوری دی گئی۔

دوران اجلاس بریفنگ دی گئی کہ پہلے فیز میں رواں سال 12 اسپیشل بچوں کے اسکولوں کو مکمل ری ویمپ کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ بچوں کے لئے ان ڈور اور آؤٹ ڈور پلے ایریا بنایا جائے گا، اسپیشل بچوں کے لئے انٹرنیشنل اسٹینڈر کے مخصوص واش روم بنائے جائیں گے جبکہ سی سی وی ٹی کیمرے کے ذریعے سیکرٹری آفس میں ڈیش بورڈ پر لائیو اسٹریمنگ کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بسوں میں ٹریکرز کے ذریعے بچوں کی آمدورفت کی مانیٹرنگ کی جائے گی، اسپیشل بچوں کے لئے خصوصی ایکٹویٹی روم بنائے جائیں گے، اسپیشل ایجوکیشن کے اسکولوں کا بجٹ اسکول ایجوکیشن سے الگ کر دیا گیا ہے۔

مریم نواز نے خصوصی بچوں کیلئے  تربیت یافتہ ٹیچنگ اسٹاف بھرتی کرنے کا حکم دیا اور وزیر خزانہ کو ہدایت کی کہ جتنے پیسے چاہییں مہیا کئے جائیں۔

اس کے علاوہ اجلاس میں محکمہ مال کے سیٹلمنٹ اینڈ ری ہیبلی ٹیشن ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی جبکہ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کمپیوٹر لیب کیلئے بھی فنڈز منظور کئے گئے۔

Exit mobile version