Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اواتار 2 کی کامیابی کے بعد فلم کے ڈائریکٹر کیا کرنے پر مجبور ہو گئے؟

ہالی وڈ فلم اواتار نے 70 کروڑ ڈالر سے زیادہ کا بزنس کر لیا ہے اور اب ڈائریکٹر جیمز کیمرون کو اس سیریز کی مزید 3 فلمیں بنانی پڑیں گی۔

ہالی وڈ فلم اواتار کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے اعلان کیا تھا کہ اواتار 2 اتنی مہنگی فلم ہے کہ اگر اس سے ہمیں نقصان ہوا تو ہم 5 کی بجائے 3 فلموں سے ہی سیریز کو ختم کردیں گے۔

تاہم حال ہی میں ہالی وڈ فلم اواتار کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ’ایسا لگتا ہے کہ اب میں بچ نہیں سکتا اور مجھے یہ سب فلمیں کرنا ہوں گی’۔

انہوں نے کہا کہ ’فلم کی آمدنی دیکھ کر عندیہ ملتا ہے کہ آئندہ چند روز میں یہ فلم منافع کمانے لگے گی، باکس آفس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ مجھے تمام فلمیں بنانا پڑیں گی اور اب میں جانتا ہوں کہ آئندہ 6 یا 7 سال مجھے کیا کرنا ہے’۔

یہ بھی پڑھیں؛ فیس بک اور میسنجر پر تھری ڈی اواتار بنانے کا طریقہ جانیے

جیمز کیمرون نے فلم کو نقصان سے بچنے کے لیے 2 ارب ڈالرز کمانے کی شرط سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں نے کبھی ایسے نمبر نہیں بتائے، میں نے بس یہ کہا تھا کہ اسے تاریخ کی چند سب سے زیادہ کمانے والی فلموں میں سے ایک بننا ہوگا’۔

جیمز کیمرون نے کہا کہ ‘مجھے یقین ہے کہ بہت جلد ہم ڈزنی کے اعلیٰ عہدیداران سے اواتار 3 کے لیے بات چیت کررہے ہوں گے، جس کو ہم پہلے ہی مکمل کرچکے ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ ‘ہم پہلے ہی پوری فلم کی عکسبندی کرچکے ہیں اور اب پوسٹ پروڈکشن یعنی کمپیوٹر گرافکس کے جادو پر کام کرنا ہوگا، جبکہ اواتار 4 اور 5 کا اسکرپٹ تحریر ہوچکا ہے بلکہ ہم اواتار 4 کے کچھ حصے پر بھی کام کرچکے ہیں، اب ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ سیریز کئی فلموں پر مشتمل ہوگی’۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version