Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

راکھی ساونت والدہ کی طبیعت سے متعلق مداحوں کو بتاتے ہوئے روپڑیں

بھارت کی معروف اداکارہ راکھی ساونت والدہ کی طبیعت سے متعلق مداحوں کو بتاتے ہوئے روپڑیں۔

حال ہی میں بھارت کی معروف اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ والدہ کے اسپتال میں داخل ہونے کے بارے میں بتاتے ہوئے رو پڑیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ ’وہ بگ باس مراٹھی کے سیزن 4 میں ہونے کے باعث اپنی والدہ کی صحت سے آگاہ نہیں تھی ‘۔

راکھی ساونت نے بتایا کہ ’والدہ کو برین ٹیومر اور کینسر تشخیص ہوا ہے، جیسے ہی بگ باس مراٹھی سے باہر آئی مجھے یہ خبر ملی تو میں ٹوٹ گئی، آپ سے نیک تمناؤں کی درخواست ہے‘۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں راکھی ساونت کے دوست عادل خان اور بھائی راکیش بھی نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں اداکارہ نے بتایا کہ والدہ کینسر کی شکار ہیں، ہمیں تو ابھی پتا چلا کہ انہیں اس کے ساتھ برین ٹیومر بھی ہے۔

راکھی ساونت نے کہا کہ ’والدہ ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کا بایاں حصہ فالج زدہ ہے، اُن کے ٹیسٹ لیب بھیجے گئے ہیں ‘۔

انہوں نے کہا کہ ’والدہ کی رپورٹ جمعہ کو آئے گی، جس کے بعد پتا چلے گا کہ اُنہیں کتنی ریڈی ایشن کی ضرورت ہے، دراصل کینسر پھیپھڑوں تک پھیل چکا ہے، فی الحال آپریشن ممکن نہیں ‘۔

ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ ’ماں اسپتال میں ہے، وہ تندرست نہیں، ان کےلیے دعا کریں‘۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version