Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آنجہانی پوپ فرانسس کی خفیہ ڈائری نے تہلکہ مچا دیا، شیطان اور جہنم دیکھنے کا حیران کن دعویٰ

کتاب کے 160 صفحات پر مشتمل اقتباسات 24 نومبر 2026 کو شائع کیے گئے

کیتھولک عیسائیوں کے آنجہانی مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی ذاتی ڈائری سے ایسے حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں توجہ حاصل کرلی، سابق مسیحی پیشوا نے اپنے نوٹس میں تین مرتبہ شیطان کو دیکھنے اور ایک رات جہنم کا دروازہ نظر آنے کا ذکر کیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 1992 سے 2024 تک کے ذاتی مشاہدات پر مشتمل کتاب ’’دی پرائیویٹ ڈائری آف پوپ فرانسس‘‘ میں ان کے ایسے راز افشا کیے گئے ہیں جن کا پہلے عوامی سطح پر ذکر نہیں ہوا تھا۔ کتاب کے 160 صفحات پر مشتمل اقتباسات 24 نومبر 2026 کو شائع کیے گئے۔

ڈائری کے مطابق پوپ فرانسس نے پہلی مرتبہ 24 جنوری 2021 کو بیونس آئرس میں گاڑی کی کھڑکی سے شیطان کو دیکھنے کا ذکر کیا۔ دوسرے واقعے میں ایک عبادت گاہ کے اندر مذہبی تقریب کے دوران انہیں آگ جیسے دہکتے ہوئے آنکھوں والا شیطان دکھائی دیا، جبکہ تیسری مرتبہ روم میں انہیں شیطان کی آواز سنائی دینے کا دعویٰ کیا گیا۔

پوپ فرانسس نے 7 جون 2018 کے ایک نوٹ میں لکھا کہ گزشتہ رات انہیں جہنم میں داخلے کا راستہ دکھائی دیا، جس کے بعد وہ خوفزدہ ہوگئے اور تحفظ کے لیے دوبارہ روزری کی دعا کا سہارا لیا۔

کتاب میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ 2021 اور 2022 کے دوران پوپ فرانسس ایک شدید روحانی کشمکش سے گزرے اور انہیں اپنے منصب کے اختیارات کے غلط استعمال کے امکان سے متعلق اندرونی آزمائشوں کا سامنا رہا۔

یہ انکشافات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب پوپ فرانسس چلی میں کیتھولک چرچ کے اندر جنسی استحصال کے سنگین الزامات اور ان سے نمٹنے کے اپنے سابقہ مؤقف پر بھی غور کر رہے تھے۔

کتاب کو مرتب کرنے والے کارڈینل وکٹر مینوئل فرنانڈیز کے مطابق پوپ فرانسس نے اپنی ڈائری کے بعض انتہائی خفیہ حصے مخصوص رمزی زبان میں تحریر کیے تھے، جنہیں اب تک سمجھا نہیں جاسکا۔ کتاب کی اشاعت کی منظوری پوپ لیو چہاردہم نے دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version