بالی ووڈ کے نامور ڈائریکٹر و پروڈیوسر کرن جوہر کے والد یش جوہر بھی اپنے دور کے ایک معروف فلم ڈائیریکٹر تھے، جنھوں نے اس وقت بالی ووڈ کو کئی کامیاب فلمیں دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر نے ایک حالیہ انٹریو میں انکشاف کیا کہ ان کے والد ( یش جوہر) نے موت سے قبل ان کے لیے 6 صفحوں پر مشتمل ایک خط چھوڑا تھا، جس میں کاروبار اور قابلِ اعتبار لوگوں کے بارے میں کچھ اہم معلومات موجود تھیں۔
انہوں نے کہاکہ اس خط کو میں نےبائبل کا درجہ دیا،جوکہ ایک کاروباری خط تھا، جس میں مجھے بتایاگیا کہ میرے میوچل فنڈز، میرے لیے سرمایہ کاری کے لحاظ سے فنڈز کہاں پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرن جوہر نے خود کو عالیہ اور رنبیر کی بیٹی کا نانا قرار دے دیا
اس خط میں والد نے مجھے یہاں تک معلومات فراہم کیں کہ مجھے کن لوگوں پر اعتماد کرنا ہے اور کن لوگوں پر اعتماد نہیں کرنا ہے، اور کس طرح سے مجھے کاروبار کو آگے لے کر چلنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ والد کی زندگی میں کبھی ان سے ان تمام موضوعات پر بات نہیں ہوئی۔
واضح رہےکہ کرن جوہر اور ان کے والد یش جوہر بالی ووڈ میں فلمیں بنانے کے ساتھ ساتھ رشتے کروانے کیلئے بھی مشہور ہیں اور انہوں نے اب تک بالی ووڈ کے کئی سُپر اسٹارز کی شادیاں کروائی ہیں