پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ حرا مانی کی تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی ہیں جو کہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی دکھائی دے رہی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ حرا مانی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے خوبصورت ساڑھی زیبِ تن کی ہوئی ہے جس میں وہ بہت پیاری لگ رہی ہیں۔
اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر اور ویڈیو پوسٹ کی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: تمام حدیں پار؛ حرا مانی کی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
شئیر کی گئی تصاویر اور ویڈیو میں حرا مانی کو مہرون رنگ کے مغربی لباس میں دیکھا گیا تھا جس میں وہ بے حد پیاری لگ رہی تھیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ حرا مانی کا شمار ان شوبز اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی ڈراموں اور اشتہاروں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ حرا مانی سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حرا مانی کی نئی ویڈیو صارفین کے لیے مذاق بن گئی
