پاکستان کی معروف ماڈل جنت خان اکثر سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حال ہی میں معروف ماڈل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا رخ کیا جہاں انہوں نے کچھ تصاویر شیئر کیں جنہیں دیکھتے ہی صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنت خان نے سیاہ رنگ کی جینز اور سفید رنگ کی انتہائی نازیبا ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنت خان نے مختلف پوز میں تصاویر بنوائیں۔
View this post on Instagram
جنت خان کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین کی جانب سے سخت تنقید سامنے آئی کسی نے ان کے لباس پر تنقید کی تو کسی نے ان کے اس انداز کو بے شرمی قرار دیا۔




















