معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی اور سوشل میڈیا اسٹار عروبہ جتوئی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔
سعود الرحماں المعروف ڈکی بھائی نے اپنی شادی کی تقریبات کی سوشل میڈیا پر متعدد تصاویر شیئر کی ہیں۔
انسٹاگرام پر شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سعود الرحمان نے لکھا ’ہمیشہ کیلئے میری‘ جبکہ انہوں نے ساتھ میں لال رنگ کا دل والا ایموجی بھی ڈالا ہے۔
View this post on Instagram
عروبہ نے بھی انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی ہے اور کیپشن لکھا ’محبت اور مسرت کیلئے جو ہم مل کر ہمیشہ منائیں گے‘۔
View this post on Instagram
شادی کی تقریب میں سوشل میڈیا کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔




















