بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبریں آگ کی طرح پھیل رہی ہیں۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کو ان کی 41 ویں سالگرہ پر مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔
شعیب ملک کے دنیا بھر میں موجود لاکھوں مداحوں، دوستوں اور خاندان کے افراد نے اس موقع پر اُن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تاہم سوشل میڈیا پر اُن کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی جانب سے سابق کپتان کے لئے کوئی مبارکباد پیش نہیں کی گئی جس کی وجہ سے صارفین تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک کا اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کی ریٹائرمنٹ پر خصوصی پیغام
یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک 4 سالہ بیٹا بھی ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائر
