Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت کی معروف اداکارہ نے مسلمان سماجی کارکن سے شادی کرلی

بھارت کی معروف اداکارہ سوارا بھاسکر نے مسلمان سماجی کارکن فہد ضرار احمد سے شادی کرلی ہے۔

حال ہی میں بھارت کی معروف اداکارہ سوارا بھاسکر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کر کے اپنی شادی کا اعلان کیا ہے۔

   اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ ‘کبھی کبھی آپ دور دور تک کسی ایسی چیز کی تلاش کرتے ہیں جو آپ کے بالکل قریب ہو۔ ہم محبت کی تلاش میں تھے، لیکن ہمیں پہلے دوستی ملی اور پھر ہم نے ایک دوسرے کو پایا ‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’ فہد ضرار احمد، آپ کو  میرے دل میں خوش آمدید ، اگرچہ یہ افراتفری سے بھرا ہے لیکن یہ آپ کا ہے ‘۔

بعدازاں اداکارہ سوارا بھاسکر کے شوہر فہد ضرار نے اہلیہ کی پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ افراتفری اتنی خوبصورت ہوگی ‘۔

 واضح رہے کہ اداکارہ سوارا بھاسکر اور مسلمان سماجی کارکن فہد ضرار احمد کی ملاقات سٹیزن شپ ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) کے خلاف جنوری 2020 میں ایک احتجاج کے دوران ہوئی تھی جس پر بڑے پیمانے پر ایک امتیازی قانون کے طور پر تنقید کی گئی تھی۔

Exit mobile version