پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان کی ہاتھی کی سواری کرتے ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائزہ خان نے گلابی رنگ کا مشرقی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ ہاتھی کی سواری کر رہی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، ایک صارف نے لکھا ہے کہ ’ اس ہاتھی کو کیا پتا آپ کون ہیں ‘۔
یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان کا بلیک ڈریس میں ’بے باک‘ شوٹ، ویڈیو وائرل
اس سے قبل اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کی گئی تھیں۔
شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ عائزہ خان کو خوبصورت مشرقی لباس میں دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان کا نیا فوٹو شوٹ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
واضح رہے کہ پاکستان کی مشہور اداکارہ عائزہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔
