بھارت کی معروف اداکارہ یامی گوتم نے بتایا ہے کہ وہ بچپن سے کیا بننا چاہتی تھیں۔
حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ یامی گوتم نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ’ میں فلموں کو چھوڑ کر کھیتوں میں کام کرنا چاہتی تھی ‘۔
انہوں نے اپنے اداکاری کے سفر کے بارے میں بتایا کہ ’ ممبئی شہر آزماتا ہے اور توڑ بھی دیتا ہے، میرے ساتھ زندگی میں بھی ایسا ہوا، میں نے فلم ’وکی ڈونر‘ میں اداکار ایوشمان کھرانہ کے ساتھ کام کرنے کے بعد 2018 سے 2019 زندگی میں بہت سے نشیب و فراز کا مشاہدہ کیا ‘۔
یہ بھی پڑھیں؛ اداکارہ یامی گوتم ’کرائم رپورٹر‘ بن گئیں
اس سے قبل یامی گوتم نے سوشل میڈیا پر سوال و جواب کا سیشن رکھا تھا، اس دوران انہوں نے بالی ووڈ میں اقربا پروری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ہم سب کو آج پر فوکس کرنا چاہیئے، بالی ووڈ کو بہتر جگہ بنانا چاہیئے جو اب ویسے بھی تبدیل ہورہا ہے۔
اداکارہ کا ساؤتھ کی فلموں کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہمیں اپنے شائقین کو ذہن میں رکھنا چاہیئے اور اسی طرح کی فلمیں بنانی چاہیئے جو وہ دیکھنا چاہتے ہیں۔
