Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جاوید اختر کے متنازعہ بیان پر علی ظفر کا ردعمل سامنے آگیا

بھارتی شاعر جاوید اختر کے حالیہ متنازعہ بیان پر اداکار و گلوکار علی ظفر کا ردعمل سامنے آگیا۔

اس صورتحال پرعلی ظفر نےاپنا ردعمل دیتے ہوئے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی ، جس میں انہوں نے لکھا کہ کوئی شخص اپنے ملک کے خلاف بیان کو برداشت نہیں کرسکتا ہے، مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور دلوں کو جوڑنے کیلئے منعقدہ پروگرام میں ایسے بیان کو نہیں آنا چاہئے تھا۔

علی ظفر نے کہاکہ  سب جانتے ہیں کہ پاکستان کے لوگوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت زیادہ جانی اور مالی نقصان اٹھایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں فیض میلے میں موجود نہیں تھا اور وہاں جو کہا گیا مجھے اس کے متعلق دوسرے دن علم ہوا تھا۔

علی ظفر نے مداحوں سے اپیل کی کہ کسی بھی نتیجے پر پہنچنے سے حقائق کی مکمل تصدیق کرلیا کریں، مجھے آپ کی محبت اور تنقید دونوں کا احترام ہے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version