Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف اداکارہ راکھی ساونت دبئی کو “ڈولی ووڈ” بنانے کی خواہشمند

بھارت کی معروف اداکارہ راکھی ساونت دبئی کو “ڈولی ووڈ” بنانے کی خواہشمند ہیں۔

حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت نے دبئی کے علاقے الکراما میں ایک اداکاری کی اکیڈمی کھولی ہے۔

 ریڈ رفل ڈریس میں ملبوس  راکھی نے اکیڈمی کھولنے کے اعلان سے علاقے میں رہنے والے ہندوستانی شہریوں میں ہلچل مچادی اور وہ انہیں دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں افتتاحی تقریب میں پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: راکھی ساونت کی نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل

اکیڈمی کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ راکھی ساونت ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ دبئی میں بالی ووڈ کے خوابوں کو پوراکرے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں یہاں آپ کے اداکاری، گانے اور رقص کے تمام خوابوں کو پورا کرنے آئی  ہوں۔ انسٹی ٹیوٹ شوبز میں کامیابی کے لیے ایک شاندار سیڑھی ثابت ہو گا۔

اداکارہ راکھی ساونت نے کہا کہ وہ دبئی کو “ڈولی ووڈ” میں تبدیل کرنا چاہتی ہیں۔

Exit mobile version