بھارت کی معروف اداکارہ سشمیتا سین کا صحتیابی کے بعد پہلا ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے۔
گزشتہ دنوں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد انجیو پلاسٹی کی گئی تھی اور اسٹنٹ ڈالا گیا تھا۔
تاہم اب انہیں دل کے پروسیجر کے بعد اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے اور انہوں نے صحتیابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کے اظہار پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اداکارہ سشمیتا سین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ’ مجھے شدید نوعیت کا دل کا دورہ پڑا اور میرے دل کی شریان 95 فیصد بند تھی، ورزش، صحت مند طرز زندگی کی وجہ سے صحت یاب ہونے میں مدد ملی ‘۔
سشمیتا سین نے کہا کہ ’ میں بیماری کے دوران نیک تمناؤں اور پھولوں کے گلدستے بھیجھنے والے مداحوں کی شکر گزار ہوں، مداحوں نے اتنی بڑی تعداد میں پھول بھیجے ہیں کہ میرا گھر جنت کا باغ لگ رہا ہے ‘۔
