پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان سے متعلق شرمناک انکشاف کیا ہے۔
اداکارہ صبا قمر نے 2015 میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی تھی جہاں میزبان نے بالی وڈ اداکاروں کی تصاویر دکھا کر ان کی رائے مانگی تھی۔
یہ بھی پڑھیں؛ معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی سیاست میں انٹری؟
شو کے دوران سلمان خان سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھا کہ ’سلو بھیا سے بہت ڈر لگتا ہے، بہت چھچھورے ہیں، کوریوگرافر کے اسٹیپ کی بجائے اپنا ہی اسٹائل نکال لیتے ہیں‘۔
ریتھک روشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’دو بچوں کا باپ نہیں چاہیے مجھے، اگر شادی نہ بھی ہوئی ہوتی ان کی تو بھی یہ میرے ٹائپ کا نہیں ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں؛ اداکارہ صبا قمر کی گاڑی میں ڈانس کرتے ہوئے نئی ویڈیو وائرل
شو کے دوران میزبان نے عمران ہاشمی کی تصویر دکھائی اور سوال کیا کہ آپ کو ان کے ساتھ فلم کرنی ہے جس پر اداکارہ صبا قمر کا کہنا تھا کہ ’ میں نہیں چاہتی مجھے منہ کا کینسر ہو ‘۔
