معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ ان کے ٹک ٹاک پر فالوورز کی تعداد 22 ملین ہو گئی ہے۔
اسٹوری میں ٹک ٹاکر جنت مرزا نے لکھا ہے کہ یہ ان کیلئے ایک بہت بڑی کامیابی ہے اور ساتھ ہی انہوں نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ جنت مرزا کی علیشبہ انجم کیساتھ نئی ڈانس ویڈیو وائرل
اس سے قبل ٹک ٹاکر کی جانب سے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ جنت مرزا انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نئی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرتی رہتی ہیں۔
