Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جھوٹے بیانات کے حوالے سے زینت امان نے کیا اپنے خیالات کا اظہار

بالی ووڈ کی تجربہ کار اداکارہ زینت امان، جنہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ڈیبیو کیا ہے، اکثر یادگار لمحات کے ساتھ  اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک انسٹاگرام  پوسٹ کے ذریعے اپنے متعلق کئے جانے والے غلط اور جھوٹے بیانات کے حوالے سے بات کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ، “عوامی تاثر ایک مزاحیہ چیز ہے۔ جب آپ مشہور ہوتے ہیں تو لوگ تصور کرتے ہیں کہ انہیں آپ کے کردار اور زندگی کی کہانی کے حوالے سے بہت زیادہ معلوم ہے۔”

 

اپنے خلاف جھوٹے بیانات اور نفرت انگیز تقاریر کو یاد کرتے ہوئے، سینئر اداکارہ نے کہا، “ہندی سنیما میں اپنے 50 سالوں میں میں نے اپنے بارے میں کافی جھوٹے اور ظالمانہ بیانات پڑھے اور سنے ہیں، لیکن میں نے کبھی ان پر کوئی ردعمل نہیں دیا کیونکہ وہ اس کے قابل نہیں ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر آپ عوامی شخصیت بننے کا انتخاب کرتے ہیں تو ضروری ہے کہ ان غلط اور جھوٹے بیانات کا سامنا کریں  اور میں نے ایسا ہی کیا ہے۔

زینت امان نے اپنے باغ میں کھڑی اپنی تصویر بھی پوسٹ کی۔ وہ سفید لباس اور چشموں میں شاندار لگ رہی تھی۔ مزید برآں، انہوں نے اپنے مداحوں کی ان کے مہربان اور فکر انگیز پیغامات کے لیے ان کی تعریف کی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version