بالی ووڈ ایکشن سپر اسٹار اکشے کمار کی فلم او ایم جی 2 سنسر بورڈ سے کلیئرنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے اور فیصلہ کے مطابق 11 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
پربھاس اور کریتی سینن کی فلم آدی پورش میں حساس مواد فلمائے جانے کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث او ایم جی 2 کو بھی اسی نوعیت کی مشکلات کے باعث سسنسر بورڈ کی جانب سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
گزشتہ 2 ہفتے سے OMG 2 ٹیم اور CBFC کے درمیان جنگ جاری ہے اور آخر کار یہ تخلیقی ٹیم کی جیت ہے۔
ذرائع نے تایا ہے کہ فلم میں کوئی بھی سین کو خارج نہیں کیا گیا ہے جبکہ کچھ مناظر، مکالمے اور کردار ایسے ہیں جنہیں سنسر بورڈ کے اراکین کے ساتھ بات چیت کے بعد بنانے والوں نے تبدیل کر دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں فلم کو 2 گھنٹے 36 منٹ کے منظور شدہ رن ٹائم کے ساتھ ‘A – صرف بالغوں’ کی سند دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ OMG 2 اکشے کمار کی 12 سالوں میں پہلی فلم ہے جسے CBFC سے ‘A’ سرٹیفکیٹ ملا ہے۔
فلم کی ریلیز میں تاخیر کی خبریں گردش کر رہی تھیں لیکن ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور OMG 2 11 اگست کو شیڈول کے مطابق ریلیز کی جائیگی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
