Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تمنا بھاٹیہ کے مالدیپ میں گزارے گئے لمحات کی ویڈیو ہوئی وائرل

بالی ووڈ اور تامل کی نامور اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی مالدیپ میں گزارے جانے والے بہترین لمحات نے سوشل میڈیا صارفین کو خوش کردیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر مالدیپ کی چھٹیوں کی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

اس ویڈیو میں اداکارہ کو ہنستے، کھیلتے، جھومتے، گاتے، کھاتے، پیتے، دیکھا جاسکتا ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اپنے اس ٹرپ پر بہت خوش تھیں۔

دوسری جانب تمنا بھاٹیہ نے فلم انڈسٹری میں 18 سال مکمل کر لیے ہیں۔ اس خاص موقع پر اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے پورے سفر کی جھلک پیش کی۔

 

اس ویڈیو میں تمنا نے اپنی فلموں Baahubali, Jailor, Bahubali 2, Lust Stories-2 کے کئی کلپس شامل کیے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے مداحوں کی حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version