شاہ رخ خان کا فلم ’ڈنکی‘ کی ریلیز سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے حال ہی میں دنیا بھر کے سینما گھروں میں دھوم مچانے والی فلم جوان کی غیر معمولی کامیابی کا جشن منانے کے لیے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔
تقریب کے دوران شاہ رخ خان نے اپنی اگلی فلم ’ڈنکی‘ کی ریلیز میں تاخیر کے حوالے سے گردش کرتی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے فلم کو کرسمس پر ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا۔
شاہ رخ خان نے کہا کہ ہم نے 26 جنوری کو پٹھان کے سفر کا آغاز کیا اور میں جنم اشتمی کے موقع پر شائقین کے لیے جوان لے کر آیا اب جیسے جیسے نیا سال قریب آرہا ہے، کرسمس کے موقع پر فلم ڈنکی کی ریلیز کرنے جا رہا ہوں، میں تمام تہواروں کو اِنضمام کر رہا ہوں اور جس دن میری فلم ریلیز ہوتی ہے اس دن تو عید ہوتی ہی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















